فیض آباد دھرنا کمیشن: فواد حسن فواد نے بیان ریکارڈ کرا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا .
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اختر علی شاہ کی زیرِ صدارت فیض آباد دھرنا کمیشن کا اجلاس ہوا .


فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017ء کے کابینہ اجلاس پر اپنی معلومات شئیر کیں .
ذرائع نے بتایا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کے سربراہ اختر علی شاہ نے فواد حسن فواد سے سوال کیے .
فواد حسن فواد کو کمیشن کی طرف سے سوالنامہ بھی جاری کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں