اسلام آباد

عمران خان کی عدالت سے دھوپ میں بیٹھنے کی درخواست


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان (Imran Khan) نے عدالت سے دھوپ میں بیٹھنے کی درخواست کر دی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں چالان کی نقول، نوٹیفکیشن اور میڈیا رسائی سے متعلق6 متفرق درخواستیں نمٹادی گئیں۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کرنے کیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی۔
سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ ایڈمنسٹریٹیو ایشو ہے، معاملے کو دیکھ لیں گے۔
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز ذوالفقار نقوی نے کہا کہ عدالت فردجرم عائد کرنے کی کارروائی مکمل کرے۔
جس پر جج نے کہا کہ جوبھی فیصلہ کریں گے میرٹ پر کریں گے،جولوگ جیل میں ہیں اگران کا جرم نہیں بنتاتو رہا ہونا چاہیے۔
اس موقع پر وکیل عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ چالان کی مکمل نقول فراہم نہیں کی گئیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ نقول کی فراہمی کے بعد 7 دن تھے اعتراض کیوں نہیں اٹھایا؟آپ کو 2 دو مرتبہ کاپیاں فراہم کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو جائز ریلیف بنتا ہے وہ میں آپ کو دے رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں