نعیم پنجوتھا کا مریم نواز پر افتخار گوندل کو اغواء کرانے کا الزام
لاہور (قدرت روزنامہ)بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پر افتخارگوندل کو اغواء کرانے کا الزام لگا دیا۔یہ الزام بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے سرگودھامیں میڈیا سے بات چیت کے دوران عائد کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مریم نواز نے پی ٹی آئی کے امیدوار افتخار گوندل کو اغواء کروا کے مرضی کا بیان دلوایا ہے۔نعیم پنجوتھا کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز سمجھتی تھیں کہ انہیں پی پی 80 میں مدِ مقابل امیدوار نہیں ملے گا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی پی 80 سے مجھ سمیت پی ٹی آئی کے 12 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔