فن و ثقافت شوبز

نین تارا نے پرستاروں کو اپنے کیریئر کے ’دل کی دھڑکن‘ قرار دے دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ نین تارا نے اپنے فلمی کیریئر کے 20 برس مکمل کرلیے۔ واضح رہے کہ جنوبی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں پیدا ہونے والی 39 سالہ اداکارہ نے 20 برس قبل ملیالم فلم مانسی نکرے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اس فلم میں ان کے ساتھ جیارام اور شیلا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
اس موقع پر نین تارا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں کے لیے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں کو اپنے کیریئر کے دل کی دھڑکن قرار دیا۔
یاد رہے کہ انہیں فلم مانسی نکرے کے ہدایتکار ستھیان انتھکاد نے ایک میگزین میں چھپنے والے جیولری کے اشتہار میں دیکھا اور اس کے بعد انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کیا جس کے بعد سے نین تارا کی زندگی کا دھارا ہی تبدیل ہوگیا۔
انہوں نے زیادہ تر کام ملیالم، تامل، تیلگو اور کناڈا فلموں میں کام کیا تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ فلم جوان میں اس سال کام کرکے انہوں نے اپنے ہندی فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں