پاکستان
اسلام آباد: صدر مملکت نے ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور چیئرمین اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل منظوری دے دی گئی، جسٹس بابر ستار اور سردار اعجاز اسحاق خان اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کے ممبران ہوں گے۔
صدر مملکت نے ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل ایکٹ 2016ء کے سیکشن 3 کے تحت دی، صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو نگران وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کی۔