پنجاب
ن لیگ کی پی ٹی آئی کے 10 میں سے 9 منحرف ارکان کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 منحرف ارکان میں سے 9 کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی لسٹ میں این اے 96 سے نواب شیر وثیر اور طلال چوہدری کا فیصلہ ہونا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے جن منحرف ارکان کے نام منظور ہوئے ان میں فیصل آباد سے راجہ ریاض ہیں، رحیم یار خان این اے 169 سے سید مبین، این اے 166 بہاولپور سے سید سمیع الحسن گیلانی ہیں۔
اسی طرح مظفر گڑھ این اے 176 سے سید باسط بخاری، این اے 178 سے عامر گوپانگ ہیں جبکہ ملتان این اے 148 سے احمد حسین، 153 سے رانا قاسم نون ہوں گے۔ این اے 189 راجن پور سے ریاض مزاری اور این اے 160 بہاولنگر سے عبدالغفار وٹو کو بھی ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی گئی۔