کراچی میں گراں فروشوں کیخلاف مہم شروع، 234 پر جرمانہ عائد
کراچی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کمشنر کراچی کو گراں فروشی کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر کراچی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ گراں فروشوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو کراچی کے تمام اضلاع میں گراں فروشوں کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے، 234 گراں فروشوں کےخلاف 13لاکھ 90ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔بریفنگ نے مزید کہا کہ ضلع شرقی میں11 گراں فروشوں کے خلاف 3 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ عدائد کیا گیا۔
کمشنر کراچی نے یہ بھی کہا کہ کورنگی میں 30 گراں فروشوں کے خلاف 22 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے بریفنگ میں کہا گیا کہ ضلع ملیر میں 69 گراں فروشوں کے خلاف 3 لاکھ 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔بریفنگ میں کہا گیا کہ ضلع وسطی میں29 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 2 لاکھ67 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کمشنر کراچی نے نگراں وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ضلع غربی میں27 گراں فروشوں کے خلاف 73ہزار، ضلع کیماڑی میں 28 گراں فروشوں کےخلاف65 ہزار اور ضلع جنوبی میں40گراں فروشوں پر3لاکھ 36 ہزار500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
دوران اجلاس نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرکاری نرخ کے نفاذ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے، عوام کو ہرصورت ریلیف دینے کی پوری کوشش کریں گے۔