کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہوں گے، اس کےلیے کوئی بھی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی . جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ مچ میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے، بلاول بھٹو زرداری بھی بلوچستان میں جلسے کرچکے .
جان اچکزئی نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملے پر امیدواروں کو بھی آن بورڈ لے رہے ہیں، سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو خوب متحرک کیا ہے . جان اچکزئی نے کہا کہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ الیکشن کے دن ضرور نکلیں، ملک کو آگے لے جانے کے لیے الیکشن بہت ضروری ہیں .
جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے 18 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے، ان پر فول پروف سیکیورٹی دیں گے، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی .