بڑے بڑے برج الٹ گئے ، آزاد امیدوار 102 ، مسلم لیگ ن 73 ، پیپلز پارٹی 54 نشستوں پر کامیاب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے ، آزاد امیدواروں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔قومی اسمبلی کے 250 غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق 102 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ،73 حلقوں پر ن لیگ جبکہ 54 حلقوں میں پیپلزپارٹی کو کامیاب ملی ہے۔
قومی اسمبلی کے17 حلقوں پر ایم کیوایم، آئی پی پی 2 ، جے یوآئی ف3، ق لیگ3 ، ایم ڈبلیو ایم، بی این پی، پاکستان مسلم لیگ (ضیا)کو ایک، ایک سیٹ پر کامیابی ملی۔
این اے 1 :
این اے 1 چترال سےآزاد امیدوار عبد الطیف 61 ہزار 834 ووٹ لے کامیاب قرار پائے اور جے یو آئی ف کے رہنما طلحہ محمود42 ہزار 987 ووٹ کے کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے فضل ربی 23 ہزار 723 ووٹ اور ن لیگ کے 20 ہزار 7 ووٹ حاصل کر پائے۔
این اے 2:
این اے 2 سوات سے آزاد امیدوار امجد علی 88938 ووٹ لیکر کامیاب ۔،مسلم لیگ ن کے امیر مقام 37764 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 3:
این اے 3 سوات سے آزاد امیدوار سلیم الرحمان 81411 ووٹ لیکر کامیاب ، مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 4:
این اے 4 سوات سے آزاد امیدوار سہیل سلطان 88009 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد سلیم خان 20890 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 5:
این اے 5 دیر بالا سے آزاد امیدوار صاحبزادہ صبغت اللہ 90261 ووٹ لیکر جیت گئے ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے 48063 ووٹ لئے۔
این اے 6:
این اے 6 لوئر دیر 1 سے آزاد امیدوار محمد بشیر خان 81 ہزار 60 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جماعت اسلامی کے سراج الحق 56 ہزار 538 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 7:
این اے 7 لوئر دیر میں آزاد امیدوار محبوب شاہ 84843 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل کو 31133 ووٹ ملے۔
این اے 8:
این اے 8 باجوڑ میں آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے باعث الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 8 پر الیکشن ملکی جنرل الیکشن کے بعد شیڈول کیا جائے گا۔
این اے 9:
این اے 9 مالاکنڈ میں آزاد امیدوار جنید اکبر 113513 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل پیپلز پارٹی کے سید احمد علی نے 40740 ووٹ لیے۔
این اے 10:
این اے بونیر سے آزاد امیدوار گوہرعلی خان ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل اے این پی کے عبدالرئوف نے 30302 ووٹ لئے۔
این اے 11:
این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیر مقام نے 59863 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار سید فرین 54311 ووٹ لے سکے۔
این اے 12:
این اے 12 کوہستان سے آزاد امیدوار محمد ادریس 26 ہزار 583 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار صلاح الدین 22ہزار 43 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 13:
این اے 13 بٹگرام سے آزاد امیدوار محمد نواز خان 32164 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راہ حق پارٹی کےعطا محمد 17806 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 14:
این اے 14 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے سردار یوسف زمان 115544 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، آزاد امیدوار محمد سلیم عمران 103333 ووٹ لے سکے۔
این اے 15:
این اے 15 مانسہرہ میں آزاد امیدوار شہزادہ محمد گستاسپ خان 105249 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ، مسلم لیگ کے نواز شریف کو 80332 ووٹ ملے۔
این اے 16:
ین اے 16 ایبٹ آباد سے آزاد امیدوار علی اصغر ایک لاکھ 4 ہزار 938 ووٹ لیکر کامیاب ، مسلم لیگ ن کے مرتضٰی جاوید عباسی 86 ہزار 274 ووٹ لیکر ہار گئے۔
این اے 17:
این اے 17 ایبٹ آباد میں آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے محبت خان 44 ہزار 522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 18:
این اے 18 ہری پور میں آزاد امیدوار عمر ایوب 1لاکھ 92 ہزار 9 سو 48 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 1 لاکھ 12 ہزار 389ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 19:
این اے 19 صوابی سے آزاد امیدوار اسد قیصر 115635 ووٹ لیکر کامیاب اور جے یوآئی کے فضل علی حقانی45567 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 20:
این اے 20 صوابی سے آزاد امیدوار شہرام خان 122965 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ اے این پی کے وارث خان 47535 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 21:
این اے 21 مردان سے آزاد امیدوار مجاہد علی 116049 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے اعظم خان نے 60373 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 22:
این اے 22 میں آزاد امیدوار محمد عاطف 114748 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ اے این پی کے امیر حیدر ہوتی 66160 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 23:
این اے 23 مردان سے آزاد امیدوار علی محمد خان نے 102175 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ، اے این پے کے احمد خان نے 33910 ووٹ لئے۔
این اے 24:
این اے 24 چارسدہ سے آزاد امیدوار انور تاج نے 89801 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ، جے یو آئی کے گوہرعلی 48545 ووٹوں کیساتھ دوسرے اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پائو 34415 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 25:
این اے 25 چارسدہ سے آزاد امیدوار فضل خان ایک لاکھ 713 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ایمل ولی خان 67 ہزار 876 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 26:
این اے 26 مہمند سے آزاد امیدوار ساجد خان 40985 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے محمد عارف 20209 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 27:
این اے 27 خیبر سے آزاد امیدوار محمد اقبال خان 85 ہزار 514 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ جی گل آفریدی 18 ہزار 832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 28:
این اے 28 پشاور میں جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے نور عالم خان نے 138389 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ساجد نواز 65119 ووٹ ملے۔
این اے 29 :
این اے 29 پشاور سے آزاد امیدوار ارباب عامر ایوب 68 ہزار 792 ہزار ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے ثاقب اللہ خان 18 ہزار 888دوسرے نمبر پر رہے۔
این ا ے 30:
این اے 30 پشاور میں آزاد امیدوار شاندانہ گلزار نے 78 ہزار 971 ووٹ لیکر میدان مار لیا جبکہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے ناصر خان نے 20950 ووٹ لئے۔
این اے 31:
این اے 31 پشاور سے آزاد امیدوار شیر علی ارباب 82 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار امداد خان 5 ہزار 94 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 32:
این اے32 پشاور 5 سے آزاد امیدوار آصف خان 1 لاکھ 22 ہزار 792 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ اے این پی کے غلام بلور 45 ہزار 846 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 33:
این اے 33 نوشہرہ میں آزاد امیدوار سید شاہ احد علی شاہ 93429 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے پرویز خٹک 26574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 34:
این اے 34 نوشہرہ کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ذوالفقار علی 95652 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے عمران خٹک 32698 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 35:
این اے 35 کوہاٹ سے شہریار خان آفریدی 128491 ووٹ لے کامیاب ،ن لیگ کے عباس آفریدی نے 57184 ووٹ لیے۔
این اے 36:
این اے36 ہنگو میں آزاد امیدواریوسف خان 73 ہزار 76 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جے یو آئی ف کے عبید اللہ34 ہزار324 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 37:
این اے 37 سے مجلس وحدت المسلیمن پاکستان کے امیدوار حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنیٹرینز کے امیدوار ساجد حسین طوری 54 ہزار 384 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔
این اے 38:
این اے 38 کرک سے آزاد امیدوار شاہد احمد نے 118056 ووٹوں کیساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے شاہ عبدالعزیز نے 40965 ووٹ لئے۔
این اے 39:
این اے 39 بنوں سے آزاد امیدوار نسیم علی شاہ 1 لاکھ 47 ہزار 87 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار زاہد اکرم درانی 1 لاکھ 10 ہزار 675 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ۔
این اے 40:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 40 شمالی وزیرستان سے جے یو آئی کے امیدوار مصباح الدین 42994 ووٹ کے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار اورنگزیب خان 33852 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 41:
این اے 41 لکی مروت میں آزاد آزاد امیدوار شیر افضل مروت 1 لاکھ 17 ہزار 988 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ اور سلیم سیف اللہ خان 46ہزار 70 ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر رہے۔
این اے 42:
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 42 جنوبی وزیر ستان سے آزاد امیدوار زبیر خان 20 ہزار 22 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد علی 16 ہزار 194 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 43:
این اے 43 پر داور خان کنڈی 701 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر دوسرے نمبر جے یو آئی کے اسد محمود 550 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 44:
این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے آزاد امیدوارعلی امین گنڈا پور 93 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب، مولانا فضل الرحمان 59 ہزار 922 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی 35 ہزار 567 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن پر رہے۔
این اے 45:
این اے 45 ڈی آئی خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فتح اللہ خان 56933 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے عبید الرحمان 48343 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔
این اے 46:
این اے 46 اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے انجم عقیل 81 ہزار 958 ووٹ لیکر کامیاب ،آزاد امیدوار عامر مسعود 44 ہزار 317 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 47 :
این اے 47 اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار شعیب شاہین 86396 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 48:
این اے 48 اسلام آباد میں آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 69699 ووٹوں کیساتھ کامیاب رہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے اظہر محمود کو 13200 ووٹ ملے۔
این اے 49:
این اے 49 اٹک سے مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب احمد 119727 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار طاہر صادق نے 110230 ووٹ لئے۔
این اے 50:
این اے 50 اٹک سے آزاد امیدوار ایمان وسیم نے 109189 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ٹی ایل پی کے سعد رضوی 91709 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 51 :
این اے 51 مری سے مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور 149250 ووٹ لیکر جیت گئے ، ٹی ایل پی کے جاوید اختر عباسی نے 31809 ووٹ لئے۔
این اے 52:
این اے 52 گوجر خان میں پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف 1 لاکھ 12 ہزار 265 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار طارق عزیز بھٹی 91ہزار 547 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ محمد جاوید اخلاص 72ہزار 62 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔
این اے 53:
این اے 53 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے راجہ قمرالاسلام 72006 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان 44072 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 54:
این اے 54 راولپنڈی میں آزاد امیدوار عقیل ملک 85 ہزار 912 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار عذرا مسعود 73ہزار 694 ووٹ لے کردوسرے نمبر رہے۔
این اے 55:
این اے 55 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے ابرار احمد 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 57 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 56 :
این اے 56 راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 96 ہزار 649 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82 ہزار 613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید صرف 5 ہزار 725 وٹ لے سکے۔
این اے 57:
این اے 57 راولپنڈی سے آزاد امیدوار دانیال چوہدری 83ہزار 331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئےجبکہ آزاد امیدوار سمیابیہ طاہر 56 ہزار 789 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں
این اے 58:
این اے 58 چکوال سے مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار974 ووٹ لیکر کامیاب پائے جبکہ آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ 2ہزار 537 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے ۔
ین اے 59:
این اے 59 تلہ گنگ سے مسلم لیگ ن کے سردار غلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار رومان احمد 129716 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 60:
این اے 60 جہلم میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما 99 ہزار 9 سو 48 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار حسن عدیل 90ہزار 494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔
این اے 61:
این اے 61 جہلم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف 88ہزار 238 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا 84 ہزار 215 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 62:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 62 گجرات سے آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے محمد الیاس چوہدری نے 97 ہزار 436 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار مسلم لیگ ن کے چوہدری عابد رضا نے 71 ہزار 154 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 63:
این اے 63 گجرات سے مسلم لیگ ق کے حسین الٰہی 88 ہزار 869 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ، ان کے مدمقابل آزاد امیدارساجد یوسف کو 81 ہزار 640 ووٹ ملے۔
این اے 64:
این اے 64 گجرات میں مسلم لیگ ق کے چودھری سالک ایک لاکھ 5 ہزار205 ووٹ لیکر کامیاب ،جبکہ آزاد امیدوار قیصرہ الہیٰ 80 ہزار946 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 65:
این اے 65 گجرات سے چودھری نصیر احمد عباس 90ہزار 982 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سید وجاہت حسین شاہ 82ہزار 411 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان مسلم پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ 51 ہزار 282 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 66:
این اے 66 گجرات میں آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ نے ایک لاکھ 60 ہزار 676 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی ، مسلم لیگ ن کے نثار احمد چیمہ نے ایک لاکھ 633 ووٹ لئے۔
این اے 67:
این اے 67 کے نتائج کے مطابق انیقہ مہدی نے 2 لاکھ 8 ہزار 9 43 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل 1 لاکھ 83 ہزار 20 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 68:
این اے 68 منڈی بہاالدین ون سے آزاد امیدوار حاجی امتیاز احمد 1 لاکھ 6ہزار 93 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مشاہدرضا 70 ہزار 926 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 69:
این اے 69 منڈی بہاالدین ٹو سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدار ناصر اقبال بوسال 1 لاکھ 13 ہزار 285 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدار کوثر پروین 1 لاکھ 8ہزار 768 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہیں ۔
این اے 70:
این اے 70 سیالکوٹ ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری ارمغان سبحانی 1 لاکھ 23 ہزار 437 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار حافظ حامد رضا 1 لاکھ 12 ہزار 117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
این اے 71:
این اے 71 سیالکوٹ ٹو سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف 1 لاکھ 18 ہزار 566 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار ایک لاکھ 272 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہیں ۔
این اے 72:
این اے72 پسرور سے ن لیگ کے علی زاہد ایک لاکھ 10ہزار190 ووٹ سے کامیاب، آزاد امیدوار امجد علی باجوہ ایک لاکھ37 ہزار 792ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 73:
این اے 73 سیالکوٹ فورسے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار 1 لاکھ 12 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار علی اسجد ملہی 1 لاکھ 4 ہزار 67 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 74:
این اے 74 سمبڑیال کے 74 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیداوار محمد اسلم گھمن 1لاکھ 30 ہزار 504 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا شمیم احمد 95ہزار 988 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔
این اے 75:
این اے 75 نارووال ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے انوار الحق چوہدری 99ہزار 625 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوارطاہر علی جاوید75 ہزار 626 ووٹ لے کر دوسرے اور آزاد امیدوار دانیال عزیز 50ہزار 984 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔
این اے 76:
این اے 76 نارووال ٹو میں پاکستان مسلم لیگ کے احسن اقبال 1 لاکھ 36ہزار 279 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امید وار جاوید صفدر خلوں ایک لاکھ 9 ہزار 309 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 77:
این اے 77 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے چوہدری بشیر ورک ایک لاکھ 6 ہزار 451 ووٹ لیکر کامیاب ، آزاد امیدوار راشدہ طارق نے 91 ہزار 812 ووٹ لئے۔
این اے 78:
گوجرانوالہ ون سے آزاد امیدوار محمد مبین عارف ایک لاکھ 6 ہزار 1 سو 69 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر 88 ہزار 308 ووٹ لیکر دوسرے نمبر اور ٹی ایل پی کے محمد کامران 14 ہزار 558 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 79:
این اے 79 گوجرانوالہ تھری سے آزاد امیدوار احسان اللہ ورک ایک لاکھ 4 ہزار 23 ووٹ لیکر جیت گئے ، جبکہ مسلم لیگ کے ذوالفقار احمد نے 99 ہزار 635 ووٹ لئے۔
این اے 80:
این اے 80 گوجرانوالہ فور سے مسلم لیگ ن کے شاہد عثمان 98 ہزار 160 ووٹ لیکر پہلے اور آزاد امیدوار لالہ اسد اللہ نے 95007 ووٹ لئے۔
این اے 81:
این اے 81 گوجرانوالہ ٹو سے آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز 113558 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ مسلم ليگ ن کے اظہر قیوم ناہرا 95479 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این ے 82:
این اے 82 سرگودھا ون سے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر مختاراحمد 108714 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، پیپلز پارٹی کے ندیم افضل گوندل 87349 کیساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار ہارون احسان پراچہ 60472 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 83:
این اے 83 سرگودھاٹو میں آزاد امیدوار اسامہ احمد میلہ ایک لاکھ 36 ہزار 536 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے محسن نواز رانجھا98 ہزار 700 ووٹ لے کرہار گئے۔
این اے 84:
این اے 84 سرگودھا سے آزادامیدوارشفقت عباس1 لاکھ 1 ہزار 944 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے لیاقت علی خان 77477 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تسنیم احمد قریشی 33 ہزار 867 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔
این اے 85:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 85 سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی نے ایک لاکھ 21 ہزار ایک ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار خداداد نے ایک لاکھ 11 ہزار 135 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 86:
این اے 86 سرگودھا پانچ سے آزاد امیدوار محمد مقداد علی خان 1 پانچ ہزار 868ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سید جاوید حسنین 94489 ووٹ لے کر ہار گئے ۔
این اے 87:
این اے 87 خوشاب سے مسلم لیگ ن کے ملک شبیر اعوان 117773 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار عمر اسلم خان 108308 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 88:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 88 کے انتخابی نتائج الیکشن کمیشن کی جانب سے روک دیئے گئے۔
این اے 89:
این اے 89 میانوالی سے آزاد امیدوار محمد جمال احسن خان نے 2 لاکھ 17 ہزار 427 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ کے عبید اللہ خان نے 34 ہزار 68 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 90:
این اے 90 میانوالی سے آزاد امیدوار عمیر خان نیازی ایک لاکھ 79 ہزار 820 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد حمیر حیات خان نیازی 51 ہزار 223 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 91:
این اے 91 بھکر میں آزاد امیدوار ثنااللہ خان مستی خیل ایک لاکھ 6 ہزار 3 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے اور مسلم لیگ ن کے عبد المجید خان نے 85 ہزار 429 ووٹ لئے۔
این اے 92:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 92 بھکر سے آزاد امیدوار رشید اکبر خان ایک لاکھ 42 ہزار 761 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد افضل خان 1 لاکھ 31 ہزار 176 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 93:
این اے 93 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار غلام محمد نے 94 ہزار 355 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار غلام عباس 59 ہزار 901 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 94:
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 93 چنیوٹ ون سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قیصر احمد شیخ 79 ہزار 546 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سید عنایت علی شاہ 69ہزار 386 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 95:
این اے 95 فیصل آباد سے آزاد امیدوارعلی افضل ساہی ایک لاکھ 44 ہزار 761 ووٹ لیکر کامیاب ،ن لیگ کے علی تبسم 93 ہزار 938 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 96:
این اے 96 فیصل آباد کے 38 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رائے حیدر کھرل59ہزار260ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نواب شیروسیر34ہزار744کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 97:
این اے فیصل آباد تھری سے آزاد امیدوار محمد سعد اللہ 72 ہزار 714 ووٹوں کیساتھ پہلے اور مسلم لیگ ن کے علی گوہر خان نے 70 ہزار 311 ووٹ لئے۔
این اے 98:
این اے 98 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے چوہدری شہباز بابر نے ایک لاکھ 19 ہزار 443 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار ممتاز احمد ایک لاکھ 5 ہزار 434 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 99:
این اے 99 فیصل آباد سے آزاد امیدوار عمر فاروق ایک لاکھ 20 ہزار 686 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قاسم فاروق کو 80 ہزار 377 ووٹ ملے۔
این اے 100:
این اے 100 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ 131996 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ مسلم ليگ ن کے رانا ثنا اللہ 112403 ووٹ لے سکے۔
این اے 101:
این اے 101 فیصل آباد سے آزاد امیدوار رانا عاطف ایک لاکھ 34 ہزار 840 کیساتھ پہلے اور مسلم لیگ ن کے عرفان احمد 89 ہزار 571 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 102:
این اے 102 فیصل آباد 8 سے آزاد امیدوار چنگیز احمد خان ایک لاکھ 32 ہزار 526 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے ایک لاکھ 320 ووٹ لئے
این اے 103:
این اے 103 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد علی سرفراز 530 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ (ن) کے حاجی محمد اکرم انصاری 351 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 104:
این اے فیصل آباد 104 سے آزاد امیدوار صاحبزادہ حامد رضا ایک لاکھ ، 28 ہزار 687 ووٹوں کیساتھ پہلے اور مسلم لیگ ن کے دانیال احمد 92 ہزار 594 کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 105:
این اے 105 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آزاد امیدوار اسامہ حمزہ 138194 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری خالد جاوید نے 107840 ووٹ لئے۔
این اے 106:
این اے 106 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مسلم لیگ ن کے محمد جنید انوار چوہدری ایک لاکھ 37 ہزار 629 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ، آزاد امیدوار خالد نواز کو ایک لاکھ 36 ہزار 924 ووٹ ملے۔
این اے 107:
این اے 107 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے آزاد امیدوار محمد ریاض خان نے ایک لاکھ 28 ہزار 870 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے اسد الرحمن کو 95 ہزار 575 ووٹ ملے۔
این اے 108:
این اے 108 جھنگ سے آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد محبوب سلطان ایک لاکھ 69 ہزار 578 ووٹ لیکر جیت گئے ،ن لیگ کے فیصل صالح حیات نے ایک لاکھ 34 ہزار 270 ووٹ لئے۔
این اے 109:
این اے 109 جھنگ ٹو سے آزاد امیدوار وقاص اکرم ایک لاکھ 76 ہزار 586 ووٹوں کیساتھ پہلے اور مسلم لیگ ن کے یعقوب شیخ 61 ہزار 787 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 110:
این اے 110 جھنگ تھری سے آزاد امیدوار محمد امیر سلطان ایک لاکھ 99 ہزار 590 ووٹ لیکر جیت گئے ، دوسرے نمبر پر ن لیگ کے آصف معاویہ ایک لاکھ 4 ہزار 171 کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 111:
این اے 111 ننکانہ صاحب سے آزاد امیدوار محمد ارشد ساہی نے 113709 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 93467 ووٹ ملے۔
این اے 112:
این اے 112 ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب 105646 ووٹ لیکر جیت گئیں جبکہ آزاد امیدوار اعجاز شاہ کو 93316 ووٹ ملے۔
این اے 113:
این اے 113 شیخو پورہ سے مسلم لیگ ن کے احمد عتیق انور 119407 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار راحت امان اللہ بھٹی نے 90872 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 114:
این اے 114 شیخو پورہ سے مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین نے 100039 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ارشد محمود چوہدری 82026 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 115:
این اے 115 شیخوپورہ سے آزاد امیدوار خرم شہزاد ورک 130255 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف 94144 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 116:
این اے 116 سے آزاد امیدوار خرم منور منج نے ایک لاکھ 34 ہزار 959 ووٹ حاصل کر کے کامیاب حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد عرفان ڈوگر نے 90 ہزار 225 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 117:
این اے 117 لاہور کے 4 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر 5871 ووٹ لیکر آگے ،آئی پی پی کے امیدوار عبدالعلیم خان 3612 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 118:
این اے 118 میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف نے 105960 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار عالیہ حمزہ ملک نے ایک لاکھ 803 ووٹ لئے۔
این اے 119:
این اے 119 لاہورسے مریم نواز 83855 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 120:
این اے 120 لاہور سے ایاز صادق 68 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار عثمان حمزہ 49222 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 121:
این اے 121 لاہور سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 122:
این اے 122 میں آزاد امیدوار لطیف کھوسہ 117109 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ، مسلم لیگ ن کے سعد رفیق 77907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 123:
این اے 123لاہور سے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم 48 ہزار 486ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 124:
این اے 124 لاہورسے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال نے 55387 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار محمد ضمیر نے 43594 ووٹ لئے۔
این اے 125:
این اے 125 لاہور کے انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار افضل کھوکھر نے 65 ہزار 102 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار رانا جاوید عمر نے 51 ہزار 144 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 126:
این اے 126 لاہور میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے 67 ہزار 717 ووٹ لے کر سیٹ بچا لی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر 60 ہزار 479 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 127:
این اے 127 لاہور میں ن لیگ کے عطاتارڑ 98210 ووٹ لے کر کامیاب ، جبکہ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو 15005 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 128:
این اے128 لاہور سے آئی پی پی کے عون چودھری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لیکر کامیاب ، آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 129:
این اے 129 لاہور سے آزاد امیدوار میاں محمد اظہر نے ایک لاکھ 3 ہزار 718 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد نعمان 71 ہزار 540 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 130:
این اے 130 لاہورسے نوازشریف ایک لاکھ 71 ہزار24 ووٹ لیکر کامیاب ، آزاد امیدوار یاسمین راشد ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہیں۔
این اے 131:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 131 قصور سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سعد وسیم نے ایک لاکھ 8 ہزار 714 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار محمد مقصود صابر انصاری نے 77 ہزار 966 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 132:
این اے 132 قصور سے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف ایک لاکھ 37 ہزار 231 ووٹ لیکر کامیاب،آزاد امیدوار محمد حسین ڈگر ایک لاکھ 11 ہزار 116 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 133:
این اے 133 سے آزاد امیدوار عظیم الدین زاہد نے ایک لاکھ 30 ہزار 25 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد اسحاق ایک لاکھ 19 ہزار 284 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 134:
این اے 134 قصور سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد حیات خاں نے ایک لاکھ 41 ہزار 841 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار سدرہ فیصل نے 76 ہزار 205 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 135:
این اے 135 اوکاڑہ کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ندیم عباس ربیرہ 107862 ووٹ لےکر کامیاب ہو گئے، آزاد امیدوار ملک محمداکرم بھٹی 90443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 139:
این اے 139 پاکپتن سے آزاد امیدوار راؤ عمر ہاشم 18817ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں احمد رضا مانیکا 12718 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 140:
این اے 140 پاکپتن میں ن لیگ کے رانا ارادت حسین ایک لاکھ 39 ہزار 322 ووٹ لیکر کامیاب ،آزاد امیدوار راجہ طالع سعید خان ایک لاکھ 4 ہزار 762 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 142:
این اے 142 ساہیوال میں مسلم لیگ ن لیگ کے چودھری اشرف 19ہزار875 ووٹ لیکر آگےجبکہ آزاد امیدوار عثمان علی 16ہزار125 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 144:
این اے 144 خانیوال میں 213 پولنگ اسٹیشنز کےنتائج کے مطابق آزاد امیدوار بیرسٹر رضا حیات ہراج 79 ہزار 273 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل سید عابد امام 42 ہزار 599 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں ۔
این اے 148:
این اے 148 ملتان سے یوسف رضا گیلانی 67 ہزار326 ووٹ لیکر کامیاب ، آزاد امیدوار تیمور ملک 67 ہزار33 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 149:
این اے 149 ملتان میں آزاد امیدوار عامر ڈوگر نے جہانگیر ترین کو شکست دیدی،
این اے 150:
این اے 150 ملتان سے آزاد امیدوارزین قریشی 126770 ووٹ لیکر کامیاب ، ن لیگ کے جاوید اختر انصاری 76758 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن 25552 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 151:
این اے 151 ملتان میں پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 79 ہزار 80 ووٹ لیکر پہلے اور آزاد امیدوارمہربانو قریشی 71 ہزار 649 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 154:
این اے 154 لودھراں سے آزاد امیدوار رانا فراز نون ایک لاکھ34ہزار937 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو ایک لاکھ28ہزار438 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 155:
این اے 155 لودھراں میں 238 پولنگ اسٹیشنز نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ 84ہزار94 ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل استحکام پاکستان کےجہانگیر ترین 42ہزار222 ووٹ لے کردوسرے نمبر پریں۔
این اے 156:
این اے 156 بورے والا میں 157 پولنگ اسٹیشنز نتائج کے مطابق آزادامیدوار عائشہ نذیر جٹ52ہزار869 ووٹ لیکرآگے جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیراحمدآرائیں 35ہزار778ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 157:
این اے 157 پر ایک پولنگ اسٹیشن کے مطابق ن لیگ کے سید ساجد مہدی 332 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور بلال اکبر بھٹی 234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 158:
این اے 158 وہاڑی سے آزادامیدوارطاہراقبال چودھری 3884ووٹ لے کر آگے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کی تہمینہ دولتانہ 2170ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 161:
این اے 161 بہاولنگر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں عالم داد 5803ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ آزادامیدوار شاہد امین 5286 ووٹ لے کرپیچھےہیں۔
این اے 162:
این اے 162 چشتیاں سے آزاد امیدوار خلیل احمد 5250ووٹ لے کر آگے جبکہ انکے مدمقابل مسلم لیگ ن کےاحسان الحق باجوہ 3550 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 166:
این اے166 بہاولپورسے آزادامیدوار کنول شوزب 3012 ووٹ سے آگے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سمیع گیلانی 2392 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 167:
این اے 167 بہاولپور سے مسلم ليگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے۔
این اے 172:
این اے 172 کے 45 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امید وار جاوید اقبال وڑائچ 19411 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ن لیگ کے میاں امتیاز احمد 11681 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 175:
این اے 175 مظفرگڑھ میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار جمشید دستی 51ہزار748ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے حماد نواز ٹیپو 23ہزار467ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 176:
این اے 176 مظفر گڑھ سے 315 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نوابزادہ افتخار احمد خان 53ہزار801 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے باسط احمد سلطان 43 ہزار 646 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ۔
این اے 177:
این اے 177 مظفرگڑھ ،آزادامیدوار معظم علی جتوئی ایک لاکھ13ہزار667 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 67 ہزار 264 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 178:
این اے 178 کے 117پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے عامر طلال ایک لاکھ13ہزار816کامیابی قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبدالقیوم جتوئی 87 ہزار 932 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 183:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 183 کے 49 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار خواجہ شیراز محمود 23288 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار امجد فاروق کھوسہ 15912 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 187:
این ا ے 187 راجن پور مسلم لیگ ن لیگ کے عمار لغاری 31ہزار270 ووٹ لے کر آگے اور آزادامیدوارعاطف دریشک 28ہزار771 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے اطہر حسن گورچانی تیسرے نمبر پرہیں۔
این اے 188:
این اے 288 راجن پورسے مسلم لیگ ن لیگ کےحفیظ الرحمان دریشک 38 ہزار890 ووٹ لیکر آگے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار سردار احمد علی دریشک 33 ہزار925 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 190:
این اے 190 جیکب آباد سے پیپلزپارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے ایک لاکھ 26 ہزار169 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ آزارد امیدوار محمد میاں سومرو کو 60011 ووٹ ملے۔
این اے 193:
این اے 193 شکار پور سے موصول 149 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے شہریار مہر 77ہزار ووٹ لیکر آگے جبکہ ان کے مدمقابل جے یو آئی کے راشد سومرو 24ہزار200 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
این اے 194:
این اے 194 لاڑکانہ ون سےبلاول بھٹو 135112 ووٹ لیکر کامیاب،جے یو آئی کے راشد محمود سومرو 35311 ووٹ لے سکے۔
این اے 195:
این اے 195 لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے نظیر احمد بگھیو 1 لاکھ 33 ہزار 830 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے صفدر علی عباسی 48 ہزار 893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 196:
این اے 196 قمبرمیں پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 9302 ووٹ لیکر آگےجبکہ ان کے مدمقابل جے یو آئی کے ناصر محمود 2862 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 197:
این اے 197 قمبر شہداد کوٹ میں پیپلز پارٹی کے میر عامر علی خان مگسی نے 88 ہزار 130 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے محمد عزیر جاگیرانی نے 24 ہزار 199 ووٹ لئے۔
این اے 198:
این اے 198 گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے خالد احمد ایک لاکھ 20 ہزار 259 ووٹ لیکر کامیاب، آزاد امیدوار عبدالحق 90 ہزار629 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 199:
این اے 199گھوٹکی سے پیپلز پارٹی کے علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار832 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے عبدالقیوم 40 ہزار 204 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 201:
این اے 201 پنوعاقل میں خورشید شاہ 120219 ووٹ لیکر کامیاب، جے یو آئی کے محمد صالح انڈھر 53302 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 202
این اے 202 خیرپور 1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ نے 26745 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 203:
این اے 203 فيض گنج سے پیپلز پارٹی کے فضل علی شاہ ایک لاکھ 28 ہزار 830 ووٹ کیساتھ پہلے اور ان کے مدمقابل جے ڈی اے کے صدرالدين شاہ کو 98 ہزار 236 ووٹ ملے۔
این اے 204:
این اے 204 خیر پور تھری سے پیپلز پارٹی کے سید جاوید علی شاہ جیلانی نے ایک لاکھ 12 ہزار 249 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ جی ڈی اے کے معظم علی خان نے 87 ہزار 501 ووٹ لئے۔
این اے 205:
این اے 205 نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ ایک لاکھ 22 ہزار 675 ووٹ لیکر جیت گئے ، مسلم لیگ ن کے اصغر علی شاہ کو 54 ہزار 404 ووٹ ملے۔
این اے 206:
این اے 206 فیروز ٹو سے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی بیحان نے ایک لاکھ 31 ہزار 161 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ جی ڈی اے کے غلام مرتضیٰ جتوئی نے 77 117 ووٹ لئے۔
این اے 207:
این اے 207 نواب شاہ سے پیپلز پارٹی کے آصف زرداری 146989 ووٹ لیکر کامیاب ،آزاد امیدوار شیر محمد رند 51916 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 208:
این اے 209:
این اے سانگھڑ سے پیپلزپارٹی کی شازیہ مری 22532 ووٹ لے کرآگے جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے محمد خان جونیجو 19660 ووٹ لے کر پیچھےہیں۔
این اے 210:
این اے 210 سانگھڑ میں پیپلزپارٹی کے صلاع الدین جونیجو ایک لاکھ 50 ہزار 195 ووٹ لیکر کامیاب، جی ڈی اے کی امیدوار سائرہ بانوایک لاکھ 8ہزار 91 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 211:
این اے 211 میرپورخاص سے پیپلز پارٹی کے پیر آفتاب جیلانی 84 ہزار 512 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار علی نواز شاہ 53 ہزار 880 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 212:
این اے 212 میرپورخاص ٹو میں پیپلزپارٹی کے میر منور تالپور ایک لاکھ 21 ہزار 972 ووٹ کیساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار سید علی نواز شاہ 45 ہزار 321 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 213:
این اے 213 عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور ایک لاکھ 75 ہزار 162 ووٹ لیکر جیت گئے اور مسلم لیگ ن کے میر امان اللہ خان تالپور 44 ہزار 847 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 214:
این اے 215:
این اے 215 تھرپارکر ٹو سے پیپلز پارٹی کے مہیش کمار ملانی ایک لاکھ 32 ہزار 61 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے ارباب غلام رحیم نے ایک لاکھ 13 ہزار 346 ووٹ لئے۔
این اے 216:
این اے 216 مٹیاری سے پیپلزپارٹی کے جمیل الزمان ایک لاکھ 24 ہزار536 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ن لیگ کے بشیر میمن80 ہزار439 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 217:
این اے 217 ٹنڈو الہ یارسے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی ایک لاکھ 19 ہزار 530 ووٹوں کیساتھ پہلے اور جی ڈی اے کی راحیلہ مگسی نے 73 ہزار 778 ووٹ لئے۔
این اے 218:
این اے 218 حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے سید حسین طارق نے ایک لاکھ 8 ہزار 597 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ جی ڈی اے کے محمد رضوان نے 7942 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 219:
این اے 220:
این اے 221:
این اے 221 ٹنڈو محمد خان سے پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر ایک لاکھ 10 ہزار 892 ووٹ لیکر جیت گئے ، ان کے مد مقابل آزاد امیدوار محمد عرفان 23 ہزار 810 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 222:
این اے 222 بدین ون میں پیپلز پارٹی کے میر غلام علی تالپور ایک لاکھ 13 ہزار 916 ووٹوں کیساتھ پہلے اور جی ڈی اے کے میں حسین بخش تالپور 67 ہزار 10 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 223:
این اے 223 بدین ٹو پیپلز پارٹی کے حاجی رسول بخش چانڈیو ایک لاکھ 15 ہزار681 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جی ڈی اے کے محمد حسام مرزا 79 ہزار 152 ووٹ لے سکے۔
این اے 224:
این اے 225:
این اے 225 ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن ایک لاکھ 40 ہزار 773 کیساتھ پہلے اورمسلم لیگ ن کے امیدوار رسول بخش جاکھرو 28899 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 226:
این اے 226 جامشورو میں پیپلز پارٹی کے محمد اسد سکندر نے ایک لاکھ 65 ہزار 44 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ جی ڈی اے کے منیر حیدر شاہ نے 30 ہزار 876 ووٹ لئے۔
این اے 227:
این اے 227 دادو ون میں پیپلز پارٹی کے عرفان علی لغاری 104013 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، جی ڈی اے کے لیاقت جتوئی 93956 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 228:
این اے 228 دادو ٹو میں پیپلز پارٹی کے رفیق علی جمالی 98 ہزار 451 ووٹ لیکر جیت گئے ، ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے کریم علی جتوئی نے 49 ہزار 103 ووٹ لئے۔
این اے 229:
این اے 229 ملیر ون میں پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم 55 ہزار 732 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ن لیگ کے قادر بخش 21841 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 230:
این اے 230 ملیر ٹو سے پیپلز پارٹی کے سید رفیع اللہ 32099 ووٹ لیکر پہلے اور پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ اورنگزیب فاروقی 15593 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 231:
این اے 231 ملیر تھری پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے 43 ہزار 634 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی ، آزاد امیدوار خالد محمود علی 43 ہزار 245 کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 232:
این اے 232 کراچی میں ایم کیوایم کی آسیہ اسحاق 88 ہزار 260ووٹ لیکر کامیاب، جماعت اسلامی کے توفیق الدین 41 ہزار 106 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 233:
این اے 233 کورنگی کراچی ٹو سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید حنیف ایک لاکھ 3 ہزار 967 ووٹ لیکر جیت گئے ، آزاد امیدوار محمد حارث 58753 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 234:
این اے 235:
این اے 236:
این اے 236 کراچی شرقی ٹو سے ایم کیوایم حسان صابر نے 38871 ووٹوں کیساتھ کامیابی حاصل کی ، پی پی کے مزمل قریشی کو 32231 ووٹ ملے۔
این اے 239:
قومی اسمبلی کی نشست این اے 239 لیاری کے 37 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے نبیل گبول 11154 ووٹ لے کر سب سے آگے جبکہ آزاد امیدوار 7055 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 240:
این اے 240 کراچی سائوتھ ٹو سے ایم کیو ایم کے ارشد عبداللہ ووہرا 30 ہزار 573 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار رمضان کو 27 ہزار 318 ووٹ ملے۔
این اے 241:
قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 241 کراچی سے غیر حتمی غیر سرکای نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
آزاد امیدوار خرم شیر زمان نے 48 ہزار 610 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار کو حلقے میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ صرف 494 ووٹ حاصل کر پائے ۔
این اے 244:
این اے 244 کراچی سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کامیاب ہو گئے ،فاروق ستار کو 20048 اور آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے 14073 ووٹ حاصل کئے۔
این اے 256:
این اے 256خضدار سےبی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل 65 ہزار 818 ووٹ لے کرجیت گئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار عبد الرحمن 29 ہزار 71 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔
این اے 259:
این اے 259 تربت سے نیشنل پارٹی کے عبدالمالک بلوچ 2726 ووٹ لیکر آگے اور آزاد امیدوار میر یعقوب بزنجو 1839 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ملک شاہ گورگیج 406 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 261:
این اے 261 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل 3 ہزار 404 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار ثنا اللہ زہری 2 ہزار 871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 265:
این اے 265 پشین میں جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 5721 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ پی کے میپ کے خوشحال خان کاکڑ 3127 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے پولنگ کا عمل گزشتہ روز صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا، کئی مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے باعث پولنگ کا عمل رکنے کی بھی اطلاعات سامنے آئیں۔
پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے دستے تعینات رہے۔