مچھ میں نامعلوم افراد نے پائپ لائن تباہ کردی، جلد گیس بحال کردی جائیگی، ایس ایس جی سی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ترجمان سوئی سدرن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بولان ندی کے قریب نامعلوم افراد کے ہاتھوں متاثر ہونے والی 6 انچ قطر گیس پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا . ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ٹکنیکل ٹیمیں متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں مچ کے قریب بولان ندی پہنچ گئی ہیں کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد متاثرہ پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل کر لیا جائے مچ اور اطراف میں جلد گیس بحال کر دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں