لاہور(قدرت روزنامہ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ سرفراز احمد آج بھی ہمارے دلوں میں کپتان ہیں .
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹری سپنر کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد سے اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوا .
انکا کہنا تھا کہ ری ہیب سے ریکوری کے فوری بعد پی ایس ایل کھیل رہا ہوں . مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہوتا .
گلیڈی ایٹرز کے مسٹری سپنر نے کہا کہ سرفراز احمد بہت اچھے کپتان رہے ہیں، مینجمنٹ تبدیلی کر کے کچھ نیا چاہتی تھی . سرفراز احمد آج بھی ہمارے دلوں میں کپتان ہیں . ابرار احمد نے کہا کہ لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے سے اعتماد ملا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا مورال بہت بلند ہے .
. .