سندھ

صدارتی انتخاب: عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے


کراچی (قدرت روزنامہ)صدارتی انتخاب کے لیے شہری شمیم احمد نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔سندھ ہائی کورٹ میں شمیم احمد نے کہا کہ میں اسٹیل مل کا ریٹائرڈ ملازم ہوں۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ آپ کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا طریقہ کار نہیں معلوم۔شہری نے جواب دیا کہ نہ میں کسی کو جانتا ہوں نہ مجھے کوئی جانتا ہے۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آزاد امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی کا کیا فیصلہ ہوگا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل عباسی نے کہا کہ ہم نے فارم وصول کرنے تھے کرلیے، مزید معاملہ ریٹرننگ آفیسر دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں