ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا . آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا .
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مصطفیٰ، قدرت اللہ اور اسلام الدین سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے .
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا . مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے .
مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے . علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے . سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں .