عالمی دنیا

ایلون مسک کا ایکس کے تمام سبسکرپشن فیچرز مفت فراہم کرنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سبسکرپشن پروگرام کے حوالے سے نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
ان تبدیلیوں سے صارفین ماہانہ فیس ادا کیے بغیر ہی پریمیئم فیچرز کو مفت استعمال کر سکیں گے اور ممکنہ طور پر انہیں بلیو ٹک استعمال کرنے کا موقع بھی ملے گا لیکن یہ سہولت مخصوص اکاؤنٹس کو ہی حاصل ہو گی۔
سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ ان تمام ایکس اکاؤنٹس کو پریمیئم فیچرز تک مفت رسائی ہوگی جن کو ڈھائی ہزار سے زائد ویریفائیڈ اکاؤنٹس سبسکرائب کررہے ہوں گے۔ اور 5 ہزار ویریفائیڈ فالوورز والے اکاؤنٹس کو پریمیئم پلس کے فیچرز تک مفت رسائی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایکس پریمئیم کی سبسکرپشن کی ماہانہ فیس 2250 روپے ہے جس کے صارفین کو متعدد خصوصی فیچرز جیسے ایڈٹ پوسٹس، طویل پوسٹس اور ویڈیو اور دیگر تک رسائی حاصل ہوتی ہے جبکہ پریمیئم پلس کے صارفین کو اشتہارات بالکل دکھائے نہیں جاتے جبکہ انہیں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ Grok تک رسائی بھی حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں