ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی ہے . بالی وڈ انڈسٹری میں وقفے وقفے سے خبریں سامنے آتی ہیں کہ اداکارہ کے اپنے شوہر ابھشیک بچن سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اور اس کی بڑی وجہ شویتا ہے .
شویتا بچن کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی بھابھی ایشوریہ سے اپنے تعلقات پر کھل کر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں . ابھیشیک بچن کی بہن نے کہا کہ انہیں اپنی بھابھی کا ایک مضبوط کردار والی عورت اور ماں ہونا بہت پسند ہے .
ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایشوریہ کی ٹائم منیجمنٹ کی صلاحیتوں سے نفرت ہے کیوں کہ وہ ہر کسی کو وقت دے دیتی ہیں اور وقت بے وقت ملاقاتیں کرتی ہیں .