لاہور (قدرت روزنامہ)ملائیشیا سے پاکستان آنے والے ایک مسافر میں نئی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے . محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تعینات عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے .
بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق مسافر تاج نبی 17 مارچ کو ملائیشیا سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز OD131 کے ذریعے لاہور پہنچا تھا .
مسافر تاج نبی کے ملائیشیا سے لاہور ایئرپورٹ پہنچتے ہی طبیعت خراب ہوگئی تھی . مسافر کے مختلف نمونے ٹیسٹ کےلیے این آئی ایچ بھیجے گئے، این آئی ایچ کی رپورٹس میں ملائشیا سے آئے مسافر کو میلیوڈوسس (متعدی بیماری) کی تشخیص ہوئی .
بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے مراسلہ کے ذریعے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے .