اسلام آباد

طلحہٰ محمود نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کے لئے آستینیں چڑھا لیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سینٹر طلحہٰ محمود نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کے لئے آستینیں چڑھا لی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی اراکین کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں۔
ایک ہفتہ قبل طلحہٰ محمود نے جمعیت علمائے اسلام کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتہ قبل صدر آصف علی زرداری سے طویل ملاقات ہوئی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے غور وفکر کے بعد قبول کی۔
اور اب آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طلحہٰ محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے موقع دیا تو وہ خیبرپختونخوا میں بہت بڑی تبدیلی لے آئیں گے۔
خیال رہے کہ طلحہ محمود کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے ترجما فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ باتیں سننے میں آرہی ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی کے اندر فارورڈ بلاک بن چکا ہے، خیبرپختونخوا سے بھی آوازیں آرہی ہیں کہ بہت جلد ایک پریس کانفرنس ہوگی اور فارورڈ بلاک کا اعلان ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں