لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار


لاہو(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق خراسانی گروپ سے ہے۔
لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس نے لاہور کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیا جس کا تعلق خراسانی گروپ سے ہے۔ملزم کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ، تین پستول، پہنے کپڑے اور دستانے بھی برآمد ہوئے جبکہ ملزم کے دوسرے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق اصل ملزم حراست میں لیے گئے نوجوان کا بھائی ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔