کامیڈی کے فادر کا انتقال ہوا ٗعمر شریف کا موازنہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا ٗ جونی لیور بھی شدید افسردہ

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف کامیڈین اداکار جونی لیور نے کامیڈی کنگ عْمر شریف کے انتقال پر شدید دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمر شریف کا انتقال نہیں بلکہ کامیڈی کے فادر کا انتقال ہوا ہے . جونی لیور نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا .

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ 'عمر کا کسی اور سے موازنہ نہ کریں . وہ منفرد، ہنر مند انسان تھے اور ان کا موازنہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا . ان جیسے لوگ ہزار سال میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں . جونی لیور نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 'ان کی تقریباََ 4 سے 5 ماہ پہلے ا?خری بار عمر شریف سے بات ہوئی تھی اور دونوں کا ایک ساتھ امریکا میں شو کرنے کا بھی ارادہ تھا لیکن عمر شریف کی صحت ناساز ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا . واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے . اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا . لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے . خیال رہے کہ عمر شریف نے اپنے کیریئر کا ا?غاز 1974میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا اور 1980 میں پہلی مرتبہ ا?ڈیو کیسٹ پر اپنے ڈرامے ریلیز کیے تھے . عمر شریف ٹی وی، اسٹیج اداکار، فلم ڈائریکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے اسٹیج و تھیٹر ناصرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی . انہوں نے تقریبا 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا . . .

متعلقہ خبریں