پاکستان

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کا اطلاق ماہ مارچ پر ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکٹرک صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ خبریں