پاکستان

شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف سے مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، ان سے مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں، نواز شریف ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، اختلاف ہو سکتے ہیں، چھوٹی سی بات ہو جائے تو پی ٹی آئی کے اندر شور مچ جاتا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لڑائی ہار گئے تو ملک لڑائی ہار جائے گا، عوام کو قانون کی بالادستی کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب پی ٹی آئی میں واپس آرہے ہیں؟ فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔

متعلقہ خبریں