وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر پاکستان کوسٹ گارڈز کا ایکشن، منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کیلیے ساحلی پٹی پر کریک ڈاؤن، کیا کچھ پکڑا گیا ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے احکامات پر پاکستان کوسٹ گارڈز کا ایکشن، منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ساحلی پٹی پر کریک ڈاؤن . پاکستان کوسٹ گارڈز نے 2052 کلو چرس، 5837 کلو سپاری، گٹکامکس .

سگریٹ اور کپڑے کو ضبط کر لیا . 7 سپیڈ بوٹس، 18 گاڑیاں، 2 لاکھ 93 ہزار لیٹر پیٹرول و ڈیزل بھی قبضے میں لے لیا گیا . اس کے علاوہ ڈیری و بیکری مصنوعات، گروسری آئٹمز اور کاسمیٹکس مصنوعات بھی پکڑی گئیں . کارروائی کے دوران الیکٹرک سامان، اپلائنس، ٹائرز، سپیر پارٹس کو بھی ضبط کر لیا گیا . مزید براں، آپریشن میں 25 غیر قانونی تارکین وطن بھی پکڑے گئے . وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منشیات اور سمگلنگ کے خلاف پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے منشیات و سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی . انہوں نے کہا کہ منشیات اور سمگلنگ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھی جائے . . .

متعلقہ خبریں