آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق جائزہ اجلاس،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی . وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی ڈی اے سی ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے .

غیر سود مند آن گوئنگ ترقیاتی منصوبوں پر نظر ثانی کرکے دستیاب وسائل اجتماعی عوامی بہبود پر خرچ کئے جائیں .
ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے پی ایس ڈی پی میں میجر سرجری کی ضرورت ہے . بجٹ میں انفرادی منصوبوں اور پسند نہ پسند کے بجائے بلوچستان کے لوگوں کا اجتماعی مفاد سامنے رکھا جائے . سیاسی مصلحتوں کے قطع نظر عوامی مفاد مدنظر رکھنا ضروری ہے .
بجٹ کے ثمرات عام بلوچستانی تک پہنچنا ضروری ہیں . غیر ضروری آسامیوں کو اشد ضرورت کی حامل آسامیوں میں کنورٹ کیا جائے . اجلاس میں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی شرکت .
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری خزانہ بابر خان، چئیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی نور الحق بلوچ، پرنسیپل سیکرٹری عمران زرکون، اسپیشل سیکرٹری اسفندیار بلوچ بھی شریک
اجلاس میں محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی اور محکمہ خزانہ کے اعلٰی حکام کی بھی شرکت .

. .

متعلقہ خبریں