کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے 100 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے . وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے صارفین کو مفت بجلی دیں گے .
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی ، بجٹ میں سولرانرجی کیلئےابتدائی طور پر5 ارب روپے رکھے گی .
وزیر توانائی نے کہا بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم لارہے ہیں، غریب اورمتوسط طبقے کو2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے . ان کا کہنا تھا کہ سولرپینلز کی قیمت کا80 فیصد حکومت اور20 فیصد عوام سےلیا جائے گا، سندھ میں 5لاکھ ایسےگھر ہیں جہاں سرے سے بجلی ہی موجود نہیں . صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں سولرپارک اورمنی گرڈاسٹیشن لگائیں گے .