ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کا دکی سے کوئلے کی ترسیل بند کرنیکا اعلان

دکی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کا کل سے دکی سے کوئلے کی لوڈنگ بند کرنے کا اعلان . اس حوالے سے ٹرک یونین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنجاوی کے علاقے بغاو میں 8 ٹرکوں کو نذراتش کرنے کا معاوضہ تاحال نہیں ملا .

قتل اور زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے . معاوضے کی ادائیگی تک کوئلے کی سپلائی بند رہے گی . مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو چاروں صوبوں میں احتجاج کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں