کوئٹہ میں مویشی منڈیوں اور داخلی راستوں پر کانگو وائرس کیخلاف اسپرے مہم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر داد خان نے ضلع کوئٹہ کی حدود میں محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری آفیسرز اور دیگر عملہ کی ٹیمیں تشکیل دے کر کانگو وائرس کے خلاف سپرے مہم شروع کر دی ہے . ٹیمیں کوئٹہ شہر میں مویشی منڈیوں اور کوئٹہ کے داخلی مقامات پر اسپرے کرنے میں مصروف ہیں .

میاں غنڈی کے داخلی راستے کے علاوہ درخشاں چیک پوسٹ اور بلی چیک پوسٹ پر سپرے کے لیے ٹیمیں بھی موجود ہیں . اپنے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کے لیے اسپرے کریں . اس کے علاوہ ڈاکٹر داد خان نے قصابوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر جانوروں کو ذبح کرتے وقت منہ پر ماسک اور ہاتھوں پر دستانے پہننے کی تنبیہ کی . اس کے علاوہ کسی بھی ممکنہ وبا سے بچنے کے لیے ڈاکٹر داد خان نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں رکھے گئے جانوروں پر اسپرے کریں جو قربانی کے لیے ہیں اور جانوروں کی قربانی کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کریں . ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر دا خان کاکڑ نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اس مہم میں مویشی بانوں کے ساتھ تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہے . . .

متعلقہ خبریں