نان فائلر کی اختراع ہی ختم کرنا چاہتے ہیں، دنیا میں نان فائلر کی اصطلاح کہیں نہیں، وزیر خزانہ
محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کے آغاز پر میڈیا نمائندگان نے تنخواہوں پر ٹیکس کیخلاف احتجاج بھی کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ نیوزکانفرنس کے دوران کہا ہے کہ نان فائلرز کے لئے ٹیکس 45 فیصد تک لے گئے ہیں کیونکہ نان فائلر کی اختراع ہی ختم کرنا چاہتے ہیں، کوئی ملک شاید ہی ہو جہاں نان فائلرکی اصطلاح ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، پیٹرولیم لیوی پر 60 سے 80 روپے کی تجویز ہے، پیٹرولیم لیوی میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہے
ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ پر 6 لاکھ روپے انکم ٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھی ہے، نان سیلریڈ کلاس میں پروفیشنل کمیونٹی ہے، اس کےلئے ٹیکس 45 فیصد کیا ہے، ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا ضروری ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اپریل میں درخواست کی کہ تاجر خود کو رجسٹرڈ کروائیں، یہ رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کا طریقہ تھا، 31ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
تاجر خود کو رجسٹرڈ کروائیں
محمد اورنگزیب نے کہا کہ اپریل میں درخواست کی کہ تاجر خود کو رجسٹرڈ کروائیں، یہ رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کا طریقہ تھا، 31ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔
اس وقت 90کھرب روپے نقد زیر گردش ہیں
انہوں نے کہا کہ کوئی چارہ نہیں کہ ان سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، جولائی سے ریٹیلرز اور ہول سیلرز پرٹیکس لگے گا، اس وقت 90کھرب روپے نقد زیر گردش ہیں، نقد کی ٹرانزکشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس 35 فیصد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 3.5ارب ڈالر آئی ٹی کی برآمدات ہیں، ایس ایم ایز کے لئے مطلوبہ فنانسنگ میسر نہیں ہوئی، نقد کی ٹرانزکشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس 35 فیصد ہے، 3.5ارب ڈالر آئی ٹی کی برآمدات ہیں، ایس ایم ایز کے لئے مطلوبہ فنانسنگ میسر نہیں ہوئی۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ بینک نئی اسکیمز لائیں گے
انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ بینک نئی اسکیمز لائیں گے، زرعی شعبے کی فنانسنگ بڑھائی جائے گی، فری لانسر اور ایس ایم ایز کے لئے فنانسنگ پر کام کررہے ہیں، ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت ایگزم بینک منتقل کر رہے ہیں، پی ایس ڈی پی میں جاری منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔
صحافیوں کا احتجاج
واضح رہے کہ جب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے لیے پہنچے تو میڈیا نمائندگان کا تنخواہوں پر ٹیکس کیخلاف احتجاج کیا۔ میڈیا نمائندگان نے نشستوں سے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر سب سے زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا، حکومت متوسط طبقے کیلئے ریلیف کے اقدامات کرے۔