پاکستان ٹیم تو نہیں البتہ عارف لوہار فیفا ورلڈ کپ میں پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عارف لوہار پاکستان کے ایک لیجنڈ تجربہ کار فنکار ہیں . انہوں نے اپنی آواز اور چمٹے کے ذریعے پنجابی لوک موسیقی کو امر کر دیا ہے اور لوگ ان کے گانوں کو پسند کرتے ہیں .

وہ ایک ایسے فنکار ہیں جو وقت کے ساتھ آگے بڑھے اپنے کام کے جوہر کو روایت میں جکڑ کر رکھتے ہوئے اسے جدیدیت سے روشناس کراتے رہے . ان کے گانے ٹوٹے ہوئے دل کی تسکین کا سامان ہوتے ہیں . انہوں نے حال ہی میں ایک نیا گانا ’آ‘ گیا . گو وہ ایک سادہ سا گانا تھا لیکن اسے دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا گیا . عارف لوہار نے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے کیوں کہ ان کا گانا ’آ‘ فیفا ورلڈ اپ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا ہے جو نامور فٹبالر میسی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے استعمال کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں