پسنی میں کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر بازار سڑک کا کام التوا کا شکار
پسنی(قدرت روزنامہ)کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر بازار ٹو ریکپشت روڈ کا کام التوا کا شکار، بلیک ٹاپ کو اکھاڑ کر بجری کا ارتھورک بچھائی کی گئی ہے لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام بند ہے، کام کو جلد از جلد شروع کرکے پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پسنی بازار ٹو ریکپشت روڈ سے وارڈ نمبر 5 ، وارڈ نمبر 6 ، راشد باغ، خداداد محلہ، وادسر محلہ، پراھگ محلہ کی آبادیاں منسلک ہوتی ہیں جس کے کام کو تین ماہ پہلے شروع کیا گیا، پرانے بلیک ٹاپ کو اکھاڑ دیا گیا، ارتھ ورک کا کام شروع کیا گیا جبکہ صرف بجری کی بچھائی کرکے پچھلے تین ماہ سے کام ادھورا چھوڑ دیا گیا، جس سے راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، دوسری طرف پرانا روڈ کا بلیک ٹاپ کی چوڑائی جو 24 فٹ تھا ذرائع نے بتایا کہ زیر تعمیر روڈ کی بلیک ٹاپ کی چوڑائی کو 24 کے بجائے 18 فٹ کی جارہی ہے اور سڑک کے دونوں اطراف تین تین فٹ کے شولڈرز دیے جائیں گے، روڈ کے بلیک ٹاپ کی چوڑائی کو کم کرنے سے سڑک کے اطراف میں تجاوزات کا بڑھنے کا اندیشہ ہے،عوامی حلقوں نے متعلقہ ادارے سے اپیل کی ہے کہ روڈ کے بلیک ٹاپ کی چوڑائی جس طرح پہلے 24 فٹ تھا اسی مطابق بنایا جائے، چوڑائی میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کیونکہ عام طور پر اس طرح کے مین شاہراہوں کی چوڑائی بڑھاکر شاہراہوں کو مزید کشادہ کیا جاتا ہے لیکن یہاں پہلے سے 24 فٹ کی سڑک کی چوڑائی کو کم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کے تعمیراتی کام بھی جلد از جلد شروع کرکے پایہ تکمیل کو پہنچائی جائے۔