کوئٹہ میں فول پروف سیکورٹی اقدامات، محرم کے جلوس اور مجالس کیلئے اجازت لینا ہوگی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اور سکیورٹی ہائی الرٹ کردی یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک جلوسوں اورمجالس کے لئے آئی جی بلوچستان پولیس نے اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، لیڈی پولیس اورٹریفک پولیس کے زائد افسران و اہلکار فرائض منصبی سر انجام دیں گے انسپکٹر جنرل آ ف بلوچستان پولیس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی کوئٹہ نے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دیا ہے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس اور اعزاداروں کے جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے ہیں،تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ،ممبران امن کمیٹی اور دانشوروں سے بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں تاکہ محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اور اتفاق رائے سے امن و ہم آہنگی کی فضا قائم کی جائے کوئٹہ بھر میں یکم محرم الحرام سے جلوس اورمجالس کی فول پروف سیکورٹی کے لیے کوئٹہ پولیس اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، لیڈی پولیس اورٹریفک پولیس کے زائد افسران کوتعینا ت کیا گیا ہے،شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی،جبکہ جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی،کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہوگی،چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے،پولیس کی بکتر بند گاڑیاں خصوصی طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موجود رہیں گی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایسے علما کرام جن کے داخلے پر کوئٹہ میں پابندی لگائی گئی ہے ان پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے تا کہ وہ کسی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں،وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے مجالس اور جلوس کے آغاز اور اختتام میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے،جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں اور گلیوں کو خاردار تار لگا کربند کیا جائیگا،جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی ا سپیشل چیکنگ کی جائے گی اور جلوس کے روٹ کوبم ڈسپوزل سکواڈکلیئر کریگی،اسی طرح تمام مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی کوئٹہ شہر کو بالخصوص جلوس ہائے کے مقرر روٹس مکمل سیل کر دیے جائیں گے،مقامی و غیر مقامی افراد کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی،جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی،امام بارگاہوں کے اردگرد پارکنگ کی اجازت نہ ہوگی،مجلس اور جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کومیٹل ڈیٹیکٹرسے چیک کیا جائے گااورداخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے،جلوس کے راستے میں زیر تعمیر عمارتوں پر خصوصی نظر رکھی جائیگی اور چھتوں پرکمانڈوز تعینات کئے جائیں گے یو این اے کے مطابق تمام مجالس اور جلوس کے قریب ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہوں گی،مجالس اور جلوسوں میں روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں گے، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امام بارگاہ میں داخل ہونے والاہر شخص واک تھرو گیٹ سے داخل ہو،اس کے علاوہ اما م با رگاہ جن میں مجالس منعقدہوں گی ان کی سیکورٹی کیلئے رینجر اورسی ٹی ڈی کمانڈوز کی گا ڑ یا ں لگا ئی گئی ہیں،تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز ہر جلوس کی نگرانی خود کریں گے،تمام جلوسوں اور مجالس کے منتظمین رضا کار جن میں مرد و خواتین تلاشی لینے کے لئے تعینات کریں گے،حساس امام بارگاہوں پر خصوصی کمانڈوز، پولیس،رینجرز کے دستے تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پوری طرح چوکس رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، جلوس کو رسیوں سے مکمل کور رکھا جائے گا،ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ محرم الحرام میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبہ سے سرانجام دے گی ائی جی بلوچستان کے مطابق تمام تر پولیس اہلکار اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔