بلوچستان میں کہیں موسم گرم، کہیں خشک، کہیں بارش

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک اور معتدل جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا .

کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ ژوب، بارکھان، کوہلو، شیرانی، موسیٰ خیل میں بارش کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لورالائی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں بھی بارش کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں