علیحدگی پسند شعبان سے یرغمال بنائے گئے افراد کو انسانی بنیاد پر رہا کریں، ایچ آر سی پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آر سی پی بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں پر زور دیتا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ کوئٹہ کے قریب شعبان میں یرغمال بنائے گئے سیاحوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کریں۔ وہ عام شہری ہیں اور انہیں نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔ بلوچ عوام کے جائز بنیادی حقوق کے حصول کا دیرپا حل ریاست کی طرف سے شروع کی گئی ایماندارانہ سیاسی بات چیت سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے نہ کہ متحرک فوجی کارروائیوں سے۔