اسلام آباد (قدرت روزنامہ)Xiaomi کے سی ای او Lei Jun نے بیجنگ میں نیکسٹ جنریشن اسمارٹ فون فیکٹری کے آغاز کا اعلان کیا ہے . انتہائی خودکار سہولیات سے لیس ہونے کی وجہ سے اسے ’ڈارک فیکٹری‘ کہا جاتا ہے .
یہ کئی متاثر کن خصوصیات کا حامل ہے .
اس سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس فیکٹری میں کسی بھی انسانی مداخلت کے بغیر شب و روز کام جاری رہتا ہے . یہ سب کچھ جدید ترین مشینری کے ذریعے ممکن ہوسکا ہے، جس کی وجہ یہاں 24 گھنٹے پیداواری عمل جاری رہتا ہے .
دوسری اہم بات یہ کہ اسمارٹ فون کے حساس اجزاء کو دھول سے محفوظ رکھنے کے لیے منظم طور پر کام کرتے ہوئے صاف ماحول کو یقینی بناتی ہے .
ہر سیکنڈ میں ایک نیا اسمارٹ
Xiaomi کی طرف سے اندرون ملک تیار کردہ اسمارٹ مشینیں مینوفیکچرنگ کے پورے عمل میں مسلسل کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنائیں گی . اس کی کارکردگی حیران کن ہے . فیکٹری پروموشنل مواد کے مطابق ہر سیکنڈ میں ایک نیا اسمارٹ فون تیار کرتی ہے .
یہ عظیم الشان منصوبہ Xiaomi کے لیے ایک اہم سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی لاگت 2.4 بلین یوآن بتائی گئی ہے . 81,000 مربع میٹر پر محیط اس فیکٹری نے ’نیشنل اسمارٹ مینوفیکچرنگ بینچ مارک انٹرپرائز‘ کے طور پر پہچان حاصل کی ہے .
10 ملین فلیگ شپ اسمارٹ فونز کی سالانہ پیداواری صلاحیت
10 ملین فلیگ شپ اسمارٹ فونز کی سالانہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ، یہ فیکٹری آنے والے Xiaomi MIX Fold 4 اور Xiaomi MIX Filp فولڈ ایبل فونز کی پیداوار کی تیاری کے لیے تیار ہے .