چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں، اپوزیشن
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس۔ اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی، اسد قیصر، گوہر خان، زرتاج گل، حامد رضا، ساجد ترین اور دیگر نے شرکت کی۔ اپوزیشن اتحاد کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے استعفے کا مطالبہ۔ اپوزیشن اتحاد نے ملک میں فوری صاف شفاف نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔