لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں .
انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں بغیر کسی فنکار کا نام لئے اداکارہ نے محرم کے دنوں سیروسیاحت کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے .
نور بخاری نے لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ کوئی چھٹیاں منارہا ہے، کوئی پارٹی کررہا ہے جبکہ کچھ لوگ مظلومین کربلا کا دکھ منارہے ہیں .
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سادہ سی بات واضح کرتی ہے کہ کون یزید کے لشکر سے تھا اور کون حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ .
اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فنکاروں سے محرم الحرام کے دنوں کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی ہے .