کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے اور شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع بھی کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد اور سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد، جعفر آباد ،جھل مگسی، ڈیرہ بگٹی، سبی، خضدار، قلات، زیارت، مستونگ میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تربت، نوکنڈی، دالبندین، سبی اور گردونواح میں گرمی کی شدت برقرار ہے، گزشتہ روز تربت میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
