پولیس نے بلا جواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، انصاف دلایا جائے، کوہلو کے رہائشی کا مطالبہ
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان ضلع کوہلو کے علاقے نے صوبہ کیچ کی غریب رہائشی میر بیگ شاہجہ مری اپنے فریاد لے کر نیشنل پریس کلب پہنچ گیا جہاں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے انچارج محمد شریف مری سپاہی جان محمد مری دیگر نے انہیں جبری طور پر گرفتار کرکے سٹی پولیس تھانہ منتقل کیا شدید تشدد کے بعد سی آئی اے پولیس نے بیس ہزار رشوت کی ڈیمانڈ کی رشوت نہ دینے کی صورت میں جعلی کیس بنا کر پھنسانے کی دھمکیاں دی گئیں ہیں، متاثرہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک غریب اور بےبس شخص ہوں مزدوریاں کرکے اپنے گھر کا گزر بسر کرتا ہوں سی آئی اے پولیس کی جانب سے بغیر کسی کیس کے مجھے جبری طور پر اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنا کر رشوت کی ڈیمانڈ کرنا ظلم وزیادتی ہے، صحافی کے پوچھے گئے سوالات پر متاثرہ شخص میر بیگ شاہجہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ کوہلو میں چوری کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں، مگر بدقسمتی سے چور اور پولیس کا آپس میں کٹ جوڑ ہے جس کے باعث علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے پولیس انہیں پکڑنے کے بجائے ہم جیسے غریبوں کو تنگ کرتا ہے، آخر میں متاثرہ شخص نے آئی جی بلوچستان، ڈی آئی جی پولیس سبی رینج، ایس پی کوہلو و دیگر احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہلو میں سی آئی اے پولیس کی غنڈا گردی کا نوٹس لیکر مجھے انصاف فراہم کیا جائیں۔