حکومت گوادر میں پرامن قومی اجتماع کیلئے سیکورٹی انتظامات کرے، نواب رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن اسمبلی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں پرامن بلوچ قومی اجتماع بغیر کسی پابندی اور رکاوٹ منعقد کرنے دیں حکومت کو پرامن اجتماع اور بلوچ قوم کے سیاسی اور ثقافتی تشخص کے اظہار کی اجازت دینے کے لیے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانا چاہیے۔