لاہور(قدرت روزنامہ) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کرنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی .
بشریٰ بی بی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے .
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 13 جولائی کو اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا تھا . اس کے بعد اڈیالہ جیل کے عملے نے دوسرے مقدمے میں گرفتاری کے لیے دھکے دئیے .
درخواست کے مطابق بدسلوکی کرنے والے عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی . نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریسٹ کیا . عدالت سے استدعا ہے کہ جیل کے متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دے .