خضدار ،پی ایم ڈی سی کی جانب سے میڈیکل رجسٹریشن فیس میں اضافہ کیخلاف احتجاجی ریلی

خضدار(قدرت روزنامہ)پی ایم ڈی سی امیدوار ان خضدار کی جانب سے میڈیکل کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا اور بعد ازاں خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا گیا اس موقع پر یاسمیںن بلوچ خالدہ شیخ ذوالفقار بلوچ عبدالباسط اور نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ حالیہ فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ سے بلوچستان کے طلبا معاشی پسماندگی پہلے سے شکار تھے ہائر ایجوکیشن کمیشن کارپوریٹ پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت کسی بھی شعبے میں بلوچستان کے طلباء￿ محض معاشی پسماندگی کے سبب کئی اعلی تعلیمی اداروں میں حصول تعلیم سے محروم ہوتے آرہے ہیں متوسط طبقہ کے لیئے واحد سہارا میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں میرٹ کی بنیاد اپنی محنت کے بل بوتے پر داخلہ لے کر اپنے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچا نا ہوتا ہے مگر پی ایم ڈی سی کی جانب سے یکدم رجسٹریشن فیسوں میں بے تحاشا اضافہ سے نہ صرف تعلیم دشمن اقدام ہے بلکہ اس وجہ سے ہزاروں غریب طلباء￿ و طالبات کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگ گیا ہے انہوں نے اعلی حکام ،ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پی ایم ڈی سی سے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن و داخلہ فیسوں میں حالیہ اضافہ کے فیصلے کو منسوخ کرکے کم سے کم رجسٹریشن فیس وصول کریں تاکہ میرٹ یقینی ہواور غریب طلباء￿ بھی اعلی تعلیم سے مستفید ہوں . .

متعلقہ خبریں