دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس‘صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، و اعلیٰ حکام کی شرکت .
آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس کی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ .

محکمہ داخلہ کی جانب سے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ . مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ پر حکام کی بریفنگ . وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مستونگ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت . وزیر اعلیٰ بلوچستان نے افسران کی نقل و حمل کے دوران مروجہ ایس او پیز پر عمل درآمد بابت رپورٹ طلب کرلی .
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر دم نہیں لیں گے . شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے . دہشت گردی کے خلاف جنگ فوج اور سرمچاروں کی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کی ہے .
لیویز فورس ماضی کی طرح فعال کردار ادا کرتے ہوئے ملوث عناصر تک پہنچنے کی تگ و دو کرے . کسی بھی واقعہ میں فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردوں کا پیچھا کیا جائے . تخریب کاری سے نمٹنے کیلئے پولیس اور لیویز کو مضبوط کریں گے .
لیویز فورس کو ضروری سازو سامان اسلحہ اور گاڑیاں دی جائیں گی . ہر سطح پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں پسپا کریں گے . سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے . سوشل میڈیا کو دہشت گردی کے ٹول کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے .
دہشت گردوں کے خلاف جنگ کسی ایک ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے . دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں