پی ٹی آئی کو دھچکا، پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحافظ فرحت عباس عہدے سے مستعفی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا . پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نےایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں میں پارلیمانی لیڈر کے عہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر سکوں گا .

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کر دیا ہے،اور اپنے لیڈر عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے . حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت ممبر صوبائی اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑا رہوں گا . . .

متعلقہ خبریں