مستونگ میں اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک شخص جاں بحق
مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ میں اتفا قیہ گولی چلنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے کلی کونگڑھ میں موٹرسائیکل سوار محمدعمران نامی شخص کے اپنے پستول سے انتفاقیہ گولی چلنے سے وہ زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموںکی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیامزیدتحقیقات جا ری ہے