بلوچستان

پسنی، کروڑوں روپے لاگت سے زیر تعمیر بازار ٹو ریکپشت روڑ کا کام التواء کا شکار


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی، کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر بازار ٹو ریکپشت روڑ کا کام التواء کا شکار، بلیک ٹاپ کو اکھاڑ کر بجری کا ارتھورک بچھائی کی گئی ہے لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود تعمیراتی کام بند ہے، کام کو جلد از جلد شروع کرکے پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پسنی بازار ٹو ریکپشت روڑ سے وارڈ نمبر 5 ، وارڈ نمبر 6 ، راشد باغ، خداداد محلہ، وادسر محلہ، پراھگ محلہ کی آبادیاں منسلک ہوتی ہیں جس کے کام کو تین ماہ پہلے شروع کیا گیا، پرانے بلیک ٹاپ کو اکھاڑ دیا گیا، ارتھ ورک کا کام شروع کیا گیا جبکہ صرف بجری کی بچھائی کرکے پچھلے تین ماہ سے کام ادھورا چھوڑ دیا گیا، جس سے راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،دوسری طرف پرانا روڑ کا بلیک ٹاپ کی چوڑائی جو 24 فٹ تھا ذرائع نے بتایا کہ زیر تعمیر روڑ کی بلیک ٹاپ کی چوڑائی کو 24 کے بجائے 18 فٹ کی جارہی ہے اور سڑک کے دونوں اطراف تین تین فٹ کے شولڈرز دئیے جائیں گے ،روڑ کے بلیک ٹاپ کی چوڑائی کو کم کرنے سے سڑک کے اطراف میں تجاوزات کا بڑھنے کا اندیشہ ہے،عوامی حلقوں نے متعلقہ ادارے سے اپیل کی ہے کہ روڑ کے بلیک ٹاپ کی چوڑائی جس طرح پہلے 24 فٹ تھا اسی مطابق بنایا جائے، چوڑائی میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کیونکہ عام طور پر اس طرح کے مین شاہراؤں کی چوڑائی بڑھاکر شاہراؤں کو مذید کشادہ کیا جاتا ہے لیکن یہاں پہلے سے 24 فٹ کی سڑک کی چوڑائی کو کم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کے تعمیراتی کام بھی جلد از جلد شروع کرکے پایہ تکمیل کو پہنچائی جائے۔

متعلقہ خبریں