بلوچستان

پاکستان میں قادیانیوں کی تبلیغ کی کوئی گنجائش نہیں، سنی علما کونسل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل ، مولانا عبدالرحیم ساجد، مفتی کلیم اللہ حیدری، مولانا ثناءاللہ نے کہاکہ نبی کریم ﷺ آخری نبی ہےں اس کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا علماءکرام ، وکلاءاور حکومتی نمائندوں نے مبارک ثانی کیس میں اپنا کردار ادا کرکے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے خطبہ اور یوم تشکر منانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی کافر ہے کافر ہی رہے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے اہم اقدام اٹھایا ہے اس فیصلے سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جارہا تھا۔ اس حوالے سے علماءکرام ، حکومتی نمائندوں ، وکلاءنے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ پاکستان ایک نظریہ کے تحت معرض وجود میں آیا ہے اس میں قادیانیوں کی تبلیغ کی کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ہم اس کو برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پہلے فیصلے میں امت مسلمہ میں شدید غم و غصہ تھا کیونکہ نبی کریم ﷺ پوری امت کے نبی ہیں اور ان کی شان میں کوئی گستاخی یا کوئی ایسا عمل برداشت نہیں کیا جاسکتا سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز اپنے فیصلے کو درست کرتے ہوئے علماءکرام ، مفتیان ، دینی جماعتوں اور میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر نے جو کردار ادا کیا ہے وہ خوش آئند اقدام ہے۔

متعلقہ خبریں