دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر2 ،3 جگہوں پر حملہ کیا، شاہد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کہا ہے کہ دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا، 2 سے 3 جگہوں پر حملہ کیا۔ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں دہشت گردوں نے کچھ مسافروں کو شناخت کر کے گاڑیوں سے اتارا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، ان واقعات کے خلاف سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی۔شاہد رند کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثرہ ریلوے پل کی تعمیر میں وقت لگے گا، ابتدائی طور پر لگتا ہے ڈیوائس کے ذریعے ریلوے پل دھماکا کیا گیا، یہاں جو صورتِ حال ہے وہ دہشت گردی ہے۔