انتظامی تصدیق کے بغیر خبریں چلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی سی مستونگ
مستونگ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال کی جانب سے جاری ایک بیان میں میڈیا کے نمائندوں، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے غلط خبریں چلانے سے گریز کریں۔ غلط خبروں کی وجہ سے عوام میں خوف ہراس پھیل جاتا ہے لہذا عوام میں خوف ہراس پھیلانے و سنسنی خبروں کو چلانے سے اجتناب بھرتے۔اور عوام سے بھی گزارش ہیکہ کسی سنسنی خبر پر کان نہ دہرے اور خوفزدہ نہ ہوں، انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سنسنی خیر غلط اور انتظامیہ سے تصدیق کیے بغیر خبریں چلانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائےگی۔