اسلام آباد

حکومت کا برآمدات سے متعلق نئی حکمت عملی تشکیل دینے کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت نے برآمد کنندگان کو بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کا بتانا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی برآمد کو مانیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پھل، گوشت، مرغی، چینی اور چاول کی برآمد پالیسی کو بھی سخت کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اشیاء باہر بھجوا کر یہاں قلت کے نام پر مہنگائی کی جاتی ہے، برآمد کرنے سے اگر وہ چیز مہنگی ہوئی تو سخت اقدامات کیےجائیں گے جب کہ اشیاء کی درآمد بھی بروقت ممکن بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ روکنے سے ایک سال میں مہنگائی میں کمی آئی، بارڈر پر مزید سختی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جب کہ برآمد کنندگان کو آئندہ بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام اقدامات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں