عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے . عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے .
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2503 ڈالر کی سطح پر آ گئی .
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100روپے ہوگئی ہے .
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے میں فروخت ہورہا ہے .
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی .