پولیس نے سومی بورا اور ان کے شوہر تارکک بورا کو گرفتار کرنے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان دونوں نے انڈسٹری کے کئی اداکاروں کے ساتھ جعالسازی کی ہو، یہ فراڈ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ساتھ رجسٹریشن کے بغیر کیا جا رہا تھا، اور یہ غیر قانونی ہے . رپورٹ کے مطابق اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے . کیس کی تفتیش کا ابھی آغاز ہوا ہے . ایک تفتیش کار نے بی بی سی کو بتایا کہ اب تک کی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ اس فراڈ میں ہزاروں افراد کو ہدف بنایا گیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست آسام پولیس نے آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے نام پر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے والی بھارتی اداکارہ اور انکے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا .
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس نے آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے نام پر 2200 کروڑ روپے کے فراڈ میں معروف فلم اسٹار اور کوریوگرافر سومی بورا اور ان کے فوٹوگرافر شوہر تارکک بورا کو حراست میں لے لیا .
متعلقہ خبریں